اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔

اسلام اباد:(صاف بات) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار518 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 756 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.01 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 826 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

https://twitter.com/OfficialNcoc

اپنا تبصرہ بھیجیں