قصور: چند روز قبل جواں سالہ لڑکی کے اندوہناک بلائنڈ قتل کا معمہ حل، قریبی رشتہ دار ہی قاتل نکلا، ملزم کا اعتراف جرم

قصور:(صاف بات) علاقہ صدر دیوان کے رہائشی محمد عابد نے تھانہ صدر میں مورخہ24فروری کو مقدمہ درج کروایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ نامعلوم ملزم گھر کا دروازہ کھلا دیکھ داخل ہو گیا اور میری بیٹی اجالا عابد بعمر22سال کو چھریوں کے پے درپے وار قتل کردیا اور گھر سے طلائی زیورات بھی لے گیا۔ جس پر تھانہ صدر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن کامران اصغر کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دیدی ، پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچی، کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا، موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے نعش کو قبضہ میں لیا گیا۔پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کی گئی۔

پولیس ٹیموں نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کا رلایا گیا۔پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ملزم حامد رضا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میں چوری کی نیت سے مقتولہ اجالا کے گھر میں داخل ہوا اور مزاحمت کرنے پر اجالا کو چھریوں کو مار قتل کر دیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ٹیموں نے چند روز کے انتہائی قلیل وقت میں اندھے قتل کو بے نقاب کرکے ملزم کو گرفتار کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں