لاہور: مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ 25 تاریخ کو لاہور سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور:(صاف بات) مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ سے قبل عوام کو متحرک کرنے کے لئے چاروں صوبوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے مختلف شہروں میں جلسے کئے جائیں گے، جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز خطاب کریں گی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 22 مارچ کو سوات میں جلسے سے خطاب کریں گی، جلسے کے لئے مقامی قیادت کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، دوسرا جلسہ پنجاب میں رکھے جانے کا امکان ہے، جب کہ کراچی اور کوئٹہ میں بھی جلسے کئے جائیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ 25 مارچ کو لاہور سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کی قیادت مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ طور پر کریں گے، لانگ مارچ کے شرکاء 26 مارچ کی رات یا 27 مارچ کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے، اس حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے توثیق کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں