لاہور:اسمبلی میں آئین اور جمہوری انداز میں مقابلہ کرنے کے بجائے پتھر برسانا ، گیٹ توڑنا فسطائی ذہنیت اور شکست کی نشانی ہے۔ شہباز شریف

لاہور:(صاف بات) گزشتہ روز سندھ ہاؤس پر حملے کے ردعمل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سندھ ہاﺅس اور اپنے ہی ارکان اسمبلی پر حملے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی دلیل ہے اور اعتراف ہے کہ عمران نیازی ہار چکے ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ڈوبتی سیاست بچانے کے لئے عوام میں تصادم منفی ، مجرمانہ اور غیرآئینی سوچ ہے، عمران نیازی پارلیمنٹ، پی ٹی وی سمیت سرکاری عمارتوں پر حملوں کے ”کنٹینر والے موڈ “میں آگئے ہیں،

اسمبلی میں آئین اور جمہوری انداز میں مقابلہ کرنے کے بجائے پتھر برسانا ، گیٹ توڑنا فسطائی ذہنیت اور شکست کی نشانی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی پر حملے عمران نیازی کی ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازش ہے، حکومت لاقانونیت سے باز رہے، کسی سیاسی راہنما، کارکن یا سرکاری عمارت کا نقصان ہوا تو عمران نیازی سے حساب لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں