اسلام آباد:ہم بڑے پیار سے اپوزیشن سے نمٹیں گے، کسی کی یہ اوقات نہیں کہ او آئی سی کانفرنس روک سکیں۔شیخ رشید

اسلام آباد:(صاف بات) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کانفرنس ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین ہمارے مہمان ہیں اور پاک فوج نے سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے۔

اسی دوران وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم بڑے پیار سے اپوزیشن سے نمٹیں گے، کسی کی یہ اوقات نہیں کہ او آئی سی کانفرنس روک سکیں۔ یہ الیکشن ہار رہے ہیں اور عوام کے سامنے ایکسپوز ہوچکے ہیں، انکی سب سے بڑی حماقت تھی کہ اپنے بندوں کی ویڈیو بنوا کر سامنے لے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں