اسلام آباد:27 مارچ کے جلسے میں عوام کی شرکت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔ عمران خاں

اسلام آباد:(صاف بات) وزیرِ اعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے حوالے سے خواہش کا اظہار کر دیا۔وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ 27 مارچ کے جلسے میں عوام کی شرکت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے سیاستدانوں کو بے شرمی سے خریدنے کی مذمت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ہونے والے جلسے کا موضوع ’امر بالمعروف‘ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں