لاہور:تاریخ عمران خان کو جھوٹے، ناکام، کرپٹ اور بد زبان شخص کے طور پر یاد رکھے گی،میاں شہبازشریف

 لاہور:(صاف بات) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ عوام نے آٹا چینی دوائی اور ان کی ترقی لوٹنے والے عمران مافیا کو مسترد کر دیا ہے، اور وہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کو ایک منٹ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں 22 برس کے اپنے ہر دعوے پریوٹرن لینے والے کا نام عمران نیازی ہے، اسلام، جمہوریت اور مغربی اصولوں کی دھجیاں اڑائیں، مسلسل بے ضمیری کا مظاہرہ کرنے والا آج اقتدار جاتا دیکھ کر اخلاق، اصولوں اور نظریات کے پیچھے چھپنے کی بزدلی دکھا رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان نے جتنی بڑی بڑی باتیں کیں، اتنے ہی کم ظرف طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا، بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی، کرپشن اور ہر محاذ پر ناکامیوں کے ریکارڈ عوام بھول سکتے ہیں نہ ہی پاکستان، تاریخ انہیں جھوٹے، ناکام، کرپٹ ترین اور بد زبان ترین شخص کے طور پر یاد رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں