اسلام آباد:عمران کا بحیثیت وزیراعظم بھارت کی تعریف کرنا پاکستان کے منہ پرطمانچہ ہے، پی ڈی ایم

اسلام آباد:(صاف بات) عمران نیازی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی تعریف اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم بھارت کی تعریف کرنا پاکستان کے منہ پرطمانچہ ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران نیازی کی تقریراپوزیشن کوگالی دینے،جھوٹےالزامات سےشروع اورگالیوں پرختم ہوئی، عمران نیازی قوم کوبتائیں، چینی، آٹا، دوائی،پیٹرول، ایل این جی چور آپ کےگرد بیٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ درگئی میں جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ بھارت کو داددیتا ہوں جس نے ہمیشہ آزاد خارجہ پالیسی رکھی، امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت روس سےتیل منگوا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں