اسلام آباد: اسپيکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے پارليمان کی تاريخ ميں گھناؤنا کردار ادا کياہے۔میاں شہباز شریف

اسلام آباد:(صاف بات) قومی اسمبلی کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بتایا کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے آج پھر پی ٹی آئی کے ورکر کی طرح آئین کو روند دیا جب کہ وہ پابند تھے کہ 14 دن کے اندر اجلاس بلوائیں۔شہباز شریف نےواضح کیا کہ او آئی سی اجلاس کی وجہ سے اپوزیشن نے کوئی احتجاج نہیں کیا حالانکہ اسپیکرقومی اسمبلی پہلے اجلاس بلا سکتے تھے لیکن انہوں نے عمران خان کے ساتھ گٹھ جوڑ کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پردعا کے بعد نشست سے کھڑا ہوا لیکن اسپیکراسد قیصر نے بولنے کا موقع نہیں دیا حالانکہ دعا کے بعد اجلاس ملتوی کرنا روایت ہے لیکن قانون روایت سے بالاتر ہے۔انھوں نے متنبہ کیا کہ اگرپیرکو بھی قومی اسمبلی اجلاس یہ سلسلہ جاری رہتا ہے تو احتجاج کا ہرحربہ استعمال کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں