قصور:چھ سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ،عدالت نے نامزد ملزم آصف کو زیادتی پر سزائے موت، اغواء پر عمر قید اور زخمی کرنے پر چھ لاکھ جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔

قصور:(صاف بات) تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقہ رتنے والا میں چھ سالہ معصوم بچی (ج)کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پرملزم کیخلاف جرم ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ اغواء کرنے کے جرم میں الگ سے عمر قید کی سزا اور مضروب کرنے پر مجموعی طور پر تمام جرائم میں چھ لاکھ روپے ہرجانہ جو کہ متاثرہ بچی کے ورثاء کو ادا کیا جائیگا کی سزاسنائی استغاثہ کے مطابق مجرم آصف نے 2فروری 2021؁ء کو تھانہ گنڈا سنگھ والا کے نواحی گاؤں رتنے والامیں اپنے گھر کے باہر کھیلتی ہوئی چھ سالہ بچی جویریہ کو اغواء کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس پر تشدد بھی کیا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد عمرفاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

دوران سماعت ملزم پارٹی بچی کے والد کو مبلغ چالیس لاکھ روپے کی پیشکش بھی کرتے رہے کہ صلح کرکے اپنا مقدمہ واپس لے لیں جس نے انکار کردیا سرکار کی طرف سے ADPPنقاش محمود بٹ نے فائنل دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ ملزم کیخلاف موقع کے گواہان ٹھوس ثبوت و شواہد سٹینڈ کررہے ہیں اور DNAٹیسٹ کی رپورٹ بھی پازیٹو آگئی چنانچہ جب ایسے کیسز میں DNAکی رپورٹ پازیٹو ہوتو کیپٹل پینلٹی سزائے موت بنتی ہے اس سطح پر ملزم زرا بھر بھی رعایت کا مستحق نہ ہے فاضل عدالت نے ان دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو مذکورہ سزائیں سنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں