اسلام آباد:میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:(صاف بات) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کا جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران کی امانت ہے، اس میں خیانت نہيں کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ ضمیر کا سودا نہیں کريں گے، عمران کو جھکانے کیلئے وہ سب اکٹھے ہوگئے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وہ کہتے ہیں خان تم این آر او دے دو ہم عدم اعتماد واپس لے لیں گے ، قوم فیصلہ کرچکی، زرداری ، نواز اور فضل الرحمان کو این آر او نہیں ملے گا۔ان کا کہنا تھاکہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، میں نے اپنے کپتان کو بتادیا کہ منصوبہ کیا ہے ، منصوبہ بندی کہاں ہورہی ہے، یہ فیصلہ عمران پر ہے وہ قوم کو کتنا اعتماد میں لینا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں