اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص انتقال کر گیا۔

اسلام آباد:(صاف بات) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 28 ہزار 159 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 186 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا وائرس نے ایک شخص کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 420 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں