اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ کردیا۔

اسلام آباد:(صاف بات) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں  عدم اعتماد کا ووٹ عمران خاں کو نہیں دوں گا۔طارق بشیر چیمہ نے چوہدری شجاعت کو بتایا کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کیخلاف ووٹ دیں گے۔وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے بتایا کہ میں نے وزارت سے اپنا استعفیٰ دیدیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا، اپنا استعفیٰ دیدیا ہے، تھوڑی دیر میں تفصیلی بیان جاری کروں گا۔طارق بشیر چیمہ نے اپنی پارٹی کی پالیسیوں پر تحفظات کا کھلے عام اظہار کردیا۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ق لیگ نے حکومت کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر حمایت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں