اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط آج اپنی اتحادی جماعتوں اور سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد:(صاف بات) وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب میں الیکٹرانک پاسپورٹ سہولت کا اجرا کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران نئی چیز نہیں ہے، سیاسی بحران تو ملکوں میں آتے رہتے ہیں اور تحریک عدم اعتماد ایک بھی جائز جمہوری اور آئینی طریقہ ہے، لیکن میرے خلاف عدم اعتماد کی یہ تحریک غیرملکی ہے اور باہر سے پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سازش تب سے ہوئی جب باہر سے وہ لوگ جو ایک فون پر پاکستان کو کنٹرول کرتے اور ہمارے ملکی مفاد کیخلاف اپنی چیزیں منواتے تھے، انہیں برداشت اور عادت نہیں کہ پاکستان میںایسی قیادت ہو جو اپنے ملکی مفاد میں فیصلے کرے اور کسی دوسرے ملک کے مفاد کےلیے اپنے عوام کے مفاد کو قربان نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں