اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسلام آباد:(صاف بات) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 29 ہزار 625 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 244 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز کورونا وائرس نے مزید 6 افراد کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 439 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں