اسلام آباد:پاکستان کے23ویں وزیراعظم کاانتخاب آج ہوگا

اسلام آباد:(صاف بات) ملک کے نئےوزیراعظم کے انتخاب کے لیےپیر کی دوپہر2 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔میاں شہبازشریف اور شاہ مخدوم قریشی کے مابین وزارت اعظمی کےلیےمقابلہ ہوگا۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ گرماگرم رہا اور شاہ محمود قریشی کی سیاسی مخالفین سے تلخ کلامی ہوئی۔شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی تو کسی مخالفت کے بغیر منظور ہو گئےتاہم شہباز شریف کے کاغذات پر بابراعوان نے نیب مقدمات سمیت کئی اعتراضات اٹھائے۔

بابراعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پرمالی کرپشن کا چارج ہے،دنیا کا پہلا وزیراعظم بنے گا جو کہ 10 مہینے سے ضمانت پر ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے بابراعوان کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے۔احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے اعتراضات کو بلاجواز قرار دیا اور کہا کہ بابراعوان کےاعتراضات بالکل غیرمنطقی اورغیرمناسب تھے۔متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہبازشریف نے 11 کاغذات نامزدگی خود جمع کرائے۔ شاہ محمود قریشی کےکاغذات نامزدگی ان کےصاحبزادے زین قریشی اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے حوالے کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں