کراچی:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری

کراچی:(صاف بات) بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئےوزیرِ اعظم محمدشہباز شریف نے مزارِ قائد پر حاضری دی۔اتحادی جماعتوں کے قائدین وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کےبعددوسرے ہی روز کراچی آمداورمزارقائدپرحاضری وزیراعظم محمدشہبازشریف کےاس عزم کاعکاس ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کے وضع کردہ سنہری اصولوں کی پیروی جاری رکھی جائے گی۔وزیراعظم محمدشہبازشریف نے مزار پرپھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ۔

وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ ،ایم کیوایم کے خالدمقبول صدیقی ،جے یوآئی ایف کے مولانا اسعدمحمود اوراکرم خان درانی ،ارکان قومی اسمبلی احسن اقبال ،شاہدخاقان عباسی ،مریم اورنگزیب اور مفتاح اسماعیل بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے ۔وزیراعظم محمدشہبازشریف آج کراچی میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔ان کی وزیرِ اعلی سندھ سے ملاقات ہوگی ۔وہ کراچی کے مسائل کے تدارک و ترقیاتی کاموں کے حوالے سے لائحہ عمل پر مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کو وزیراعلی ہاؤس میں سندھ اور بالخصوص کراچی کے مسائل اور تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔۔وزیراعظم ایم کیوایم کے مرکزبہادرآبادبھی جائیں گے۔وہ ایم کیوایم کا شکریہ اداکرنے کےعلاوہ کراچی میں عوامی مسائل کے حل اورسیاسی امورپرتبادلہ خیال کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں