لاہور:غنڈہ گرد سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے: مریم نواز

لاہور:(صاف بات) مسلم لیگ ن کی سینئیر نائب صدر مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے، اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے، پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے غنڈہ گردوں کے گروہ پی ٹی آئی نے پھر سے غنڈہ گردی شروع کر دی۔

مریم نواز نے کہا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج ان شاءاللّہ مل کر رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں آخر میں لکھا کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ان شاءاللّہ!

اپنا تبصرہ بھیجیں