کوئٹہ:حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد 150 کے قریب پہنچ گئی۔

کوئٹہ:(صاف بات) بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے اعداد و شمار اب تک سامنے آرہے ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب مکانات منہدم ہونے سے اور ریلوں میں بہہ جانے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 149 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے صوبے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق صوبے میں بارشوں کا نیا سسٹم 6 اگست سے 15 اگست برسنے کی توقع ہے، بارشوں کے نئے سلسلے کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں