اسلام آباد:چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے متنازع بیانات پر وفاقی کابینہ آج جائزہ لے گی

اسلام آباد:(صاف بات) وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ متنازع بیانات کا جائزہ لیا جائے گا، جس کو کابینہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ممکنہ طور پر کابینہ کو عمران کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی کے بارے میں بریف کریں گےآج ہونے والے اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال پر غور ہوگا۔ شرکاء کو سیلاب کی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) بھی کابینہ کو ملک میں سیلاب کی صورت حال کے بارے میں بریف کرے گی۔

کابینہ کوٹے سے زائد عازمین حج کی بکنگ کے معاملے کا بھی جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ توانائی کے تحفظ کے حوالے سے تجاویز بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر 5 ستمبر کو فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں