قصور:صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے ڈی پی ایس سکول کنگن پور کا سنگ بنیاد کر دیا

قصور(صاف بات) صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے ڈی پی ایس سکول کنگن پور کا سنگ بنیاد کر دیا۔ تقریب نجی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، ڈی پی او محمد صہیب اشرف، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید، اے سی قصور سجاد محمود بابر، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، پروفیسر حاجی محمد ڈوگر، ڈی او پاپولیشن چوہدری اسرار انجم، پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل، ایڈمنسٹریٹر جہانگیر چوپڑا اور دیگر نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر داخلہ نے ڈی پی ایس کنگن پور کی تعمیر کیلئے فنڈ ز ریزنگ کی اور سیاسی و سماجی، انجمن تاجران، معززین شہر اور دیگر شخصیات نے ڈی پی ایس کی تعمیر کیلئے دل کھول کر فنڈ نگ کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے کہا کہ کنگن پور میں ڈی پی ایس کی تعمیر پر یہاں کے باسیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ڈی پی ایس کی تعمیر میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حصہ ڈالنے والی شخصیات کا شکر گزار ہوں۔اپنے لیڈر عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہیں۔پنجاب حکومت ہسپتال اور سکولز ترجیحی بنیادوں پر بنا رہی ہے۔ ڈی پی ایس کنگن پور 104کنال پر محیط ہو گا سکول کی تعمیر کو چھ ماہ میں مکمل کر لیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں