شارجہ:ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان افغانستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔

شارجہ:(صاف بات) پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر بابر اعظم آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اپنا کھاتہ بھی نہیں کھولا، 18 رنز کے مجموعے پر فخر زمان رن آؤٹ ہوگئے۔45 رنز پر پاکستان کو محمد رضوان کی صورت میں تیسرا نقصان اٹھانا پڑا، انہوں نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔افتخار احمد اور شاداب خان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ہدف کا تعاقب برقرار رکھا، اس دوران شاداب نے جارحانہ انداز اختیار کیا۔ دونوں نے 42 رنز کی شراکت قائم کی۔

87 رنز پر افتخار احمد بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش یں آؤٹ ہوگئے انہوں نے 30 رنز بنائے۔ 97 رنز پر شاداب خان بھی آؤٹ ہوئے وہ 36 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔پاکستان کو چھٹا نقصان 105 رنز پر محمد نواز کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ صرف 5 رنز ہی بناسکے۔ 109 رنز پر خوشدل شاہ آؤٹ ہوگئے۔118 رنز پر آصف علی آؤٹ ہوگئے۔ اننگز کے آخری اوور میں پاکستان کو 11 رنز درکار تھے اور اس کی صرف ایک ہی وکٹ باقی تھی، کریز پر نسیم شاہ اور محمد حسنین موجود تھے۔نسیم شاہ نے لگاتار 2 گیندوں پر 2 چھلکے لگاکر پاکستان کی کشتی پار لگادی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں