شارجہ:افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ نے بلا بدلتے دو گیندوں پر دو چھکے مار کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا

شارجہ:(صاف بات) ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرادیا، اس میچ کی خاص بات نسیم شاہ کے لگاتار 2 چھکے تھے، جس کے ذریعے پاکستان اس میچ میں سرخرو ہوا۔کھیل ختم ہونے کے بعد نسیم شاہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ آخری اوور میں وہ بیٹنگ کررہے تھے تو انہیں یقین تھا کہ وہ چھکے مار سکتے ہیں، کیونکہ وہ اس کے لئے نیٹ پر پریکٹس بھی کرتے ہیں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ آخری اوور میں انہوں نے حسنین سے بلا تبدیل کیا، یہ میچ ان کے کیرئیر کا یادگار میچ بنا گیا۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف اچھی بالنگ کی لیکن آج سب یہ بھول جائیں گے کہ میں بالر بھی ہوں۔افغانستان سے میچ سے متعلق نسیم شاہ نے کہا ہے کہ اس میچ سے ہم یہی بات کررہے تھے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے ہمیں یہ میچ جیتنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں