کراچی:اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 235 روپے پر پہنچ گئی

کراچی:(صاف بات) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوا۔انٹربینک میں امریکی ڈالر224 روپے سے تجاوز کرگیا۔ دوپہر 12 بجےانٹر بینک میں ڈالرکی قدرمیں 2 روپے58 پیسے کا اضافہ ہوا اورانٹربینک میں امریکی ڈالر 226 روپے کا ہوگیا۔بدھ کو دن کے اختتام پرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر2 روپے مہنگا ہوکر223.42 روپے پر بند ہوا تھا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 235 روپے پر جا پہنچی۔ جمعرات کو دن کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 234 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف (IMF) کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں