اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کا توہین عدالت کیس میں 22 ستمبر کو عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ۔۔

اسلام آباد:(صاف بات) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ ميں ہوئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے کی۔

عمران خان اس کیس میں دوسری بار عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ گزشتہ سماعت میں دیئے گئے عدالتی حکم کے تحت عمران خان کی جانب سے دوبارہ جواب جمع کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں