کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

کراچی:(صاف بات) پیر کی صبح اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 42 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔100 انڈیکس 199 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 48 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ جمعہ کو مارکیٹ میں 100 انڈیکس 139 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 964 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ منگل 6 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے اپنے پہلے بنیادی انڈیکس پی ایس ایکس ڈیویڈنڈ 20 انڈیکس کا اجرا کردیا تھا۔پی ایس ایکس ڈیویڈنڈ 20 انڈیکس کو پی ایس ایکس میں ڈیویڈنڈ ادا کرنے والی سرفہرست 20 کمپنیوں کی کارکردگی کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جس کے تحت کمپنیوں کو ان کے گزشتہ 12 ماہ کے ڈیویڈنڈ دینے کی بنیاد پر درجہ بندی اور وزن دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں