لاہور: پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد ایم پی ایز ان کے ساتھ ہیں،عطاء تارڑ

لاہور:(صاف بات) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سیشن کورٹ لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سیلاب زدگان کو بھول کر پرویز الٰہی سرکاری پیسہ اپنے علاقے میں لگا رہے ہیں، یہ وہ صوبہ تھا جو دوسرے صوبوں کا دکھ بانٹتا تھا آج سیلاب زدگان بے یارومدگار ہیں۔

لیگی رہنماء عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں حکمران جماعت کے 15 سے زائد ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ کمپنی اب نہیں چلنے والی، پنجاب میں حکومت کا حق ان کا تھا اور وہ اپنا یہ حق لے کر رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں