اسلام آباد:ایم کیو ایم پاکستان کے 3 لاپتہ کارکنوں کی لاشیں ملنے کی تحقیقات کرائینگے، وزیرداخلہ

اسلام آباد:(صاف بات) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر امین الحق نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی اور تین لاپتہ کارکنوں کی لاشیں ملنے کے معاملے پر گفتگو کی۔رانا ثناء اللہ نے واقعے پر افسوس اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، وزیر داخلہ نے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے ملکر واقعے کی تحقیقات کرائیں گے، ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور سخت ایکشن لیں گے۔واضح رہے کہ سندھ کے مختلف شہروں سے ایم کیو ایم کے تین کارکنوں کی لاشیں ملی ہیں، جو کئی سالوں سے لاپتہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں