اسلام آباد:انتخابات ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل ہے،صدر مملکت

اسلام آباد:(صاف بات) صدر مملکت نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل ہے، سیاست دانوں کے درمیان الیکشن پر بات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بحران کے حل کو بات چیت سے حل کرنے کے لیے میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں مگر بہت سے لوگ سیاسی بحران سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں پہلے دل کہہ رہا ہوں، پہلی الیکشن کی تاریخ،شفاف الیکشن اور فی الوقت معاشی بہتری ، یہ تین چیزیں ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مستقبل رابطے میں ہوں اور بحران کا حل نکالنے کے لیے کوشش میں مصروف ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں