کوئٹہ:بلوچستان میں سیلاب سے مرنیوالوں کی تعداد 304 تک پہنچ گئی،مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کوئٹہ:(صاف بات) صوبائی ڈیزاسٹرمیجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بلوچستان میں سیلاب کے باعث حادثات میں مزید تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی جس کے بعد یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 304 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں اور بارشوں سے 72 ہزار 235 مکانات کو نقصان ہوا، 3لاکھ 51ہزار سے زائد مویشی ہلاک ، دو لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیلابی ریلوں کے باعث 24 پل گر ے اور 2200 کلو میٹر مختلف شاہراہیں متاثر ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں