اسلام آباد:دو دن میں ہیجانی کیفیت ختم ہوجائے گی،اہم تعیناتی پر قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد:(صاف بات):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایک دو دن میں ہیجانی کیفیت ختم ہوجائے گی،اہم تعیناتی پر قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں اور اس حوالے سے اتحادیوں سمیت کابینہ کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا۔بدھ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اہم تعیناتی پر ایک دو دن میں ہیجانی کیفیت ختم ہوجائے گی۔آرٹیکل 243 میں تو اعتماد کا نہیں لکھا کےسوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ مجھے اتنے آرٹیکل کا نہیں معلوم، میں قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ ایسی تقرری کو عوامی مباحثے کا حصہ نہیں بننا چاہیے، پچھلے چند ماہ سے ہیجانی کیفیت ہے وہ ایک دو دن میں ختم ہوجائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کاکہا کہ ہ اس طرح کی چیزوں پر صدر یا وزیراعظم کو ملک و قوم کے بہتر مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں، اس میں سیاست سے قطع نظر قانون، آئین اور طن عزیز کے مفادات کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں