اسلام آباد:ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 43کیس رپورٹ ہوئے،محکمہ صحت

اسلام آباد:(صاف بات) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 43کیس رپورٹ ہوئے۔جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 7ہزار528کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 43افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.43 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں