اسلام آباد:اہم عہدوں کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے،صدر نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو ”پلان بی“ موجود ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد:(صاف بات) سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اہم عہدوں پر تعیناتی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ سنیارٹی اور میرٹ پر کیا گیا ہے، جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تعیناتی بھی سنیارٹی اور میرٹ پر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ قابل تعریف ہے، تاہم اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے۔ 28 نومبر تک تعیناتی کا سارا عمل مکمل ہو جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے ملک کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ”پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ بھی لکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں