قصور:ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کو ذاتی مفادات کے لیے متنازعہ بنانا مناسب رویہ نہیں ھے۔چوہدری منظور احمد

قصور:(مہر محمد شفیق)ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کو ذاتی مفادات کے لیے متنازعہ بنانا مناسب رویہ نہیں ھے۔چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری بین الا اقوامی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو بہتر کرنے میں دن رات کامیاب کوششیں کی ہیں۔کامیاب خارجہ پالیسیوں کی بدولت اج دنیا کی بڑی سے سپر پاور بھی پاکستان اہمیت دینے پر مجبورھے.ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ پاکستان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عالمی طاقتوں کے ساتھ باوقار تعلقات کی بحالی میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے چھ ماہ کے قلیل عرصے میں متعدد اہم ممالک کے دورے کیے اور کئی اہم اجلاسوں میں شرکت کرکے مختلف فورمز پر پاکستان کے موقف کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے اور امریکہ سمیت مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے مسلہ کشمیر میں بڑے موثر انداز میں عالمی لیڈوں کے ساتھ بات کی اوروزیر خارجہ کی کاوشوں سے ہی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے کشمیر میں ہومیو رائٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر سیلاب کے معاملات میں دنیا کے بڑے ممالک کو متحرک کرنے میں بھی کامیاب رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں