اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کی دعوت پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔

اسلام آباد:(صاف بات) وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کی دعوت پر ترکی کیلئے روانہ ہوئے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اپنے دورے کے دوران 25 سے 26 نومبر تک ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کے ساتھ استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔ دو روزہ سرکاری دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ ترکی اور پاکستان کی اسٹریٹیجک پارٹنر شپ نئے عہد میں داخل ہوچکی ہے۔ ترکی دوسرے گھر کی مانند ہے اور ترک بھائیوں اور بہنوں کی گرمجوشی اور اپنائیت متاثر کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں