لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں دسمبر کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں سردی کی شدید لہر آنے کا امکان ۔

لاہور:(صاف بات)ملک کے بیشتر علاقوں میں دسمبر کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں سردی کی شدید لہر آنے کا امکان ۔

محمکمہ موسمیات کیمطابق ماہ دسمبر میں موسم کا آؤٹ لُک جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ملک کے مغربی اورشمالی حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جب کہ جنوبی حصوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں مغربی ہواؤں کے تین سے چار سلسلے آئیں گے ، جن کی وجہ سے ملک کے مغربی، وسطی اور شمالی حصوں میں درمیانی بارش ہوں گی تاہم دوسرا اور چوتھا ہفتہ زیادہ نم آلود رہےگا۔

شمالی علاقہ جات کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی بلوچستان ،کشمیر اور دیگر شمالی علاقہ جات میں برفباری کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔ جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جب کہ وسطی اورجنوبی پنجاب میں ہلکی اورشدید دھند پڑنے کا امکان بھی ہے تاہم بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کی شدت کم ہو جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں