اسلام آباد :’خصوصی عدالت کے جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ’

اسلام آباد :’خصوصی عدالت کے جسٹس وقار سیٹھ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رائےآئی کہ خصوصی عدالت کے فیصلے سے ملک میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جسٹس وقارسیٹھ کے خلاف ریفرنس فوری طور پر دائر کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس سیٹھ وقار نے فیصلے کے پیرا گراف نمبر 66 میں لکھا ہے کہ اگر پرویز مشرف انتقال کر جاتے ہیں تو ان کی لاش کو تین روز تک اسلام آباد کے ڈی چوک پر لٹکایا جائے۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کہا کہ ایک شخص نے فیصلے دیا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اس فیصلے کو کسی طور پر قبول نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دشمنی کی بنیاد پر فیصلہ دیا گیا ہے، فیصلے کوکالعدم قراردینے کے لیے درخواست دینی پڑے گی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے سےادارے کوبھی چوٹ پہنچائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں