کوئٹہ میں 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، گاڑی سے بارودی مواد برآمد

کوئٹہ میں حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ گاڑی سے 35 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔

کوئٹہ میں اغبرگ کے مقام پر  سی ٹی ڈی اور حساس ادرے نے مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر سیکورٹی فورسز اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تینوں مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گاڑی سے 35 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا جب کہ 2 ایس ایم جیز، ایک پستول، ہینڈ گرنیڈز اور دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کےلیے سول اسپتال منتقل کر دی گئیں جب کہ کارروائی کے بعد شہر کی سیکیورٹی میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں