اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز نے عہدوں کاحلف اٹھا لیا

اسلام آباد:(صاف بات) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے بطور ایڈیشنل جج عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےدونوں ایڈیشنل ججز سےحلف لیا۔دونوں ایڈیشنل ججز کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے ایک سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان (جے سی پی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے عہدے کے لیے 2 نمایاں وکلا بابر ستار اور طارق محمود جہانگیری کی نامزدگی کی منظوری دی تھی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بابر ستار اور طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا۔

وزارت قانون و انصاف کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 197 کے تحت حاصل کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے دونوں ایڈیشنل ججز کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے ایک سال کی مدت کے لیے تعینات کیا۔ججز کے تقرر کے لیے بنی پارلیمانی کمیٹی نے 21 دسمبر کو بابر ستار اور طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں