قصور: تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں قبرستان سے عورت کی لاش برآمد ، دو گھنٹے میں ملزم گرفتار

قصور (صاف بات) خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل، پولیس نے دو گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھانہ اے ڈویژن پولیس کو آج صبح قبرستان کوٹ غلام محمد سے نامعلوم خاتون کی نعش ملی خاتون کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش پھینک دی تھی واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی سٹی محمد یعقو ب اعوا ن اور مقامی پولیس فوری موقعہ پر پہنچے، حالات و واقعات کا جائزہ لیافرانزک ٹیموں اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے شواہد کو اکٹھا کیا گیاپولیس کی مسلسل محنت کے بعد خاتون کی شناخت ثنا ء بی بی زوجہ آصف سکنہ بستی نور شاہ ولی کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے دو گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم آصف کو گرفتار کرلیا ملزم آصف کے مقتولہ کیساتھ ناجائز تعلقات تھے جس نے رات کے وقت قتل کرکے نعش قبرستان خواجہ دائم الحضوری پھینک دی تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزم آصف کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی۔ ڈی پی اوقصور عمران کشور نے دو گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر ایس ایچ او اے ڈویژن محمد افتخا ر جو ئیہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں