لاہور:حکومتی ترجمان صبح شام اپوزیشن کے بیانات پر صفائیاں دیتے ہیں: مریم اورنگزیب

لاہور:(صاف بات) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں نواز شریف نے سیکڑوں پروجیکٹس لگائے، لاہور سے ملتان اور بہاولپور میں سڑکوں کے جال بچھائے، نااہل حکومت نواز شریف کے پروجیکٹس پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے،

یہ نااہل ملک کا نہیں بلکہ آٹا چوری کا کپتان بن چکا ہے، چینی چوری کا کپتان ہے، پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا حال دیکھ لو جو پہلے نمبر پر تھی آج ساتوں آٹھویں نمبر پہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں