اسلام آباد:عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد:(صاف بات)چیئرمین چائنا پاکستان اکنامک کوریڈو (سی پیک) اتھارٹی نے عاصم سلیم باجوہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرلیا اور خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک امور تعینات کردیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم کی طرف سے خالد منصور کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عاصم سلیم باجوہ اب سی پیک کو نہیں دیکھیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک امور تعینات کردیا۔دوسری طرف عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے بطور چیئرمین 2 سال مکمل کرلیے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اللہ کا شکر گزار ہوں، جس نے سی پیک جیسے اہم ادارے کو چلانے کا موقع دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں