مظفرآباد:کشمیر پریمیئر لیگ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

مظفر آباد:(صاف بات) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی گئی ہے۔کے پی ایل انتظامیہ کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز کے ٹکٹ 4 مختلف قیمتوں میں فروخت کیے جارہے ہیں، ٹکٹس کی فروخت 750، 1500، 2000، 2500 میں جاری ہے۔ایک شناختی کارڈ پر 6 ٹکٹ فروخت کیے جارہے ہیں، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 8 اینکلوژرز بنائے گئے ہیں۔

شائقین کرکٹ کا بغیر ماسک اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع ہوگا، شائقین سماجی فاصلے سےگراؤنڈ میں بیٹھیں گے، مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 فیصد شائقین کے داخلے کی اجازت ہے۔واضح رہے کہ مظفرآباد میں ایونٹ کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جبکہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میرپور ہاکس افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں