قصور:صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری نے ہیڈ بلوکی میں پودا لگاکرمون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا .

قصور(مہر محمد عابد) صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری نے محکمہ آبپاشی کی شجرکاری مہم کا افتتاح گزشتہ روز ہیڈبلوکی میں پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر وزیر آبپاشی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگست سے دسمبر تک جاری رہنے والی شجرکاری مہم کے دوران میں محکمہ آبپاشی پنجاب بھر میں 18 لاکھ پودے لگائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم ماضی کی طرح نہروں کے کناروں کو درختوں سے آباد کردیں.

اس سے نہ صرف یہ کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ اس سے نہروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کی یکم اگست سے 7 اگست تک محکمہ آبپاشی کا ہر کینال ڈویژن اپنے دفاتر، ریسٹ ہاوسز میں پانچ پانچ سو پودے لگائے گا۔ اس موقع پر چیف ساہیوال زون جاوید اقبال، ایکسین بلوکی عامر وٹو اور دیگر افسران آبپاشی بھی موجود تھے۔ وزیر آبپاشی نے تمام عملے کو ہدایت کی اس مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کے خصوصی نگہداشت کی جائے تاکہ مہم بھرپور طریقے سے بارآور ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں