نیوزی لینڈ:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی منظوری دیدی

نیوزی لینڈ:(صاف بات) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سیکیورٹی ایکسپرٹ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرنے کے بعد دورۂ پاکستان کی منظوری دے دی، سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورے سے قبل انتظامات کے لیے سیکیورٹی ماہرین ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ سینئر نے لاہور اور راولپنڈی کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام صورتحال کی رپورٹ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھیجی ۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سیکیورٹی ایکسپرٹ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ڈھاکہ میں موجود کیوی کپتان ٹام لیتھم کو آگاہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کی منظوری دے دی ۔

ٹام لیتھم نے ڈھاکہ سے بیان میں کہا کہ انہیں رگ ڈکاسن کی رپورٹ پر یقین ہے وہ نیوزی لینڈ کے لئے طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، ریگ ڈیکاسن راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 11 ستمبر کو راولپنڈی میں آمد شیڈول ہے جبکہ پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں