لاہور:کنٹونمنٹ الیکشن کے انتخابی شیڈول پر تحفظات ہیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور:(صاف بات)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کنٹونمنٹ الیکشن کے انتخابی شیڈول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ کا وقت صبح 8 سے 4 بجے تک کا رکھا گیا ہے،جبکہ اسے صبح 9 سے 5 بجے تک ہونا چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اطلاعات ہیں وزیراعظم کی ہدایت پرالیکشن میں دھاندلی کا پروگرام ہے اور اس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہمارے کارکنوں کو پکڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، اگر ہمارے کسی کارکن کو پکڑا تو ہم سڑکوں پر آ جائیں گے۔سعد رفیق نے کہا کہ ہماری الیکشن کی تیاری پوری ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کئی علاقوں کو ہماری انتخابی مہم کیلئے نوگو ایریا بنا دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سرکاری وسائل کے غلط استعمال کو روکے، سی سی پی او لاہور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں