اسلام آباد:وزارت خزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:(صاف بات)وزارت خزانہ نے پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کی نئی قیمت 84 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 80 پیسے اور پٹرول کی نئی قیمت 118روپے 30 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں