حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے ملک میں امن واستحکام یقینی بنانا چاہیے

حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے ملک میں امن واستحکام یقینی بنانا چاہیے۔ مدینے کی ریاست ہر دور کے لوگوں کے لئے رہنمائی کا بڑا ذریعہ ہے، دعا ہے کہ اللہ ہمیں اس نیک مقصد کے حصول میں کامیابی عطا فرمائے۔وزیر اعظم

عید میلاد النبی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے اور انسانیت کی فلاح کے لیے ان کے اسوہ حسنہ کے فروغ پرزور دیا ہے۔ ملک میں محبت، امن اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنے کے لیے محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پرعمل کی اہمیت واضح کی۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی دنیا لیے ہوئے ہے، آپ ﷺنے مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا، ریاست مدینہ میں سب کے حقوق مساوی تھے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کی آزادی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے دعا کی کہ میری دعا ہے کہ ایسے دن ہماری زند گی میں بار بار آتے رہیں، اس مبارک دن کو منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہمیں اپنے آپ سے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے کردار اور قول وفعل سے یہ ثابت کریں گے کہ ہم حضرت محمد ﷺ کے امتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد صرف امت مسلمہ کی بھلائی نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد پوری انسانیت کی فلاح و بہبود تھا، یہ فلاحی ریاست ہر دور کے لو گوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں