قصور:وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات‘ضلع بھر میں دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقادکیا گیا

قصور(مہر محمد عابد) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ار کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں تحصیل کی سطح پر دوسرے روز بھی ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقادکیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل نے ڈی سی کمپلیکس کے لان میں عوام الناس کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ ریو نیو خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجراء، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر ریونیو اور دیگر مسائل کاازالہ کیاگیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیوعوامی خدمت سروسز میں عوام الناس کے مثبت ردِ عمل کے پیش نظر حکومت پنجاب نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے لیے مہینے کے پہلے دو ورکنگ ڈے اس کے لیے مختص کیے ہیں تاکہ حکومت کے اس احسن اقدام سے شہری مزید استعفادہ حاصل کرسکیں۔ دوسرے روز منعقدہونے والی ریونیو عوامی خدمت سروسز میں اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو اور دیگر تمام ریونیو افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رابعہ ریاست نے تحصیل پتوکی میں جبکہ تحصیل چونیاں اور کوٹ رادھاکشن میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے دوسرے روز بھی ریونیو خدمت سروسز کا انعقاد کیا اور عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں