قصور:کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر ”یومِ سوگ“،قومی پرچم سرنگوں رہا

قصور(مہر محمد عابد) کشمیر کی جدوجہدِآزادی کی نشانی کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر ملک کے دیگرحصوں کی طرح قصور میں بھی ”یومِ سوگ“منایا گیا،اس موقع پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہا۔ گزشہ روز ضلع بھر کی اہم سرکاری عمارتوں پر نصب قومی پرچم بھی سرنگوں ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے کشمیری حریت لیڈر سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کی جدوجہد اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،

انہوں نے خود کو آزادی کشمیر کے لیے وقف کررکھاتھااورکشمیر کی آزادی کے لیے بھارتی ظلم وجبر کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، سیدعلی گیلانی کاآزادی کا مشن حقِ خودارادیت تک زندہ رہے گا۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ہم کشمیر کی آزادی کے لئے سید علی گیلانی کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سید علی گیلانی جرأت مند اور بہادر کشمیری رہنما تھے۔ ان جیسے بہادر، نڈراور جرأت مند رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ بھارتی ظلم و ستم اور پابند سلاسل رہنے کے باوجود سید علی گیلانی نے کشمیری عوام کے لیے جدوجہدِآزادی جاری رکھی۔ اُن کی پاکستان سے دلی وابستگی تھی، اُن کے یہ الفاظ کہ ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے“ اِن کی پاکستان سے بے پناہ محبت کا ثبوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں